وزیر اعلیٰ بلو چستان تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا ارادہ رکھتے ہیں،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلو چستان کے مستقبل کے لئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا ارادہ رکھتے ہیں ہم اگر متحد ہونگے تو بلوچستان تبدیل ہوگا،کوئی ایسی حکومت نہیں جس نے بلو چستان کے لئے کوئی اچھا کام نہیں کیا ہو، اب تنقید کا وقت نہیں ہمیں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے،15سے 21اپریل تک ایمان پاکستان عید میلہ کاانعقاد کیاجارہاہے میلے میں خواتین بھی شرکت کریں گی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں بلوچستان کا مستقبل ہیں اب نوجوانوں کا مایوسی کا وقت ختم ہوگیا ہے بلوچستان کی خوشحالی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے،ایک پیج پر اکٹھے ہوکر صوبے کے مسائل حل کرسکتے ہیں موجودہ حکومت نوجوانوں کے حالات بدل دیگی۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ صوبائی کابینہ میں خواتین کی نمائندگی ہو گی صوبائی اسمبلی کی 11خواتین اراکین صوبے میں انقلا بی تبدیلی لائیں گی وزیر اعلیٰ بلو چستان سے ملاقات ہو ئی ہے انہوں نے یقین دھانی بھی کروائی ہے کہ خواتین کو نمائندگی دی جائیگی، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی کی قیاد ت میں بلو چستان میں تبدیلی آئیگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ صوبائی کا بینہ کی تشکیل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلو چستان کام کر رہے ہیں جلد ہی صوبائی کا بینہ بھی تشکیل دے دی جائیگی، انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہم سب کی لائف لائن ہے اگر ہم اپنی فوج کو ملک سے دور کر دیں دشمن عناصر ہمیں چھبا کھا جائیں گے سیکورٹی فورسز ہماری جانوں کو ہتھیلی پر لئے ہوئے ہماری خدمت کررہی ہیں دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عید الفطر کے موقع پر ایمان پاکستان کے نام سے عید میلہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گالیاقت پارک میں حکومت بلوچستان کی جانب سے عید میلہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ایمان پاکستان عید میلہ 15 اپریل سے 21 اپریل تک جارہی رہیگاعید میلہ میں خواتیں کیلئے خصوصی اسٹالز لگائے جائیں گے ہمارے مسائل مشترکہ ہے مشترکہ طور پر مقابلہ کرینگے ہردو ماہ بعد مختلف پروگرام کئے جائیں گے مستقبل میں تندرست وتوانا بلوچستان بناناہے بلوچستان پاکستان کا مضبوط حصہ بنے گا نوجوانوں کے مسائل جان کر انکو حل کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولز کے بہت سے مسائل ہے جو کالی بھیڑ یں خراب کررہی ہیں اساتذہ سکولوں میں ڈیوٹی پر نہیں آتے حکومت کو جنگی بنیادوں پر کام کرناہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے