منگچر کے علاقہ مغل کونڈ سے بوسیدہ نعش برآمد

قلات (ڈیلی گرین گوادر) منگچر کے علاقہ مغل کونڈ سے بوسیدہ بوری بند نعش برآمد۔قلات لیویز زرائع کے مطابق لیویز منگچر نے گزشتہ شام مغل کونڈ منگچر کے ایریا سے ایک پرانے کنویں کے گڑھے سے بوسیدہ نعش برآمد کی ہے جس کی شناخت عبداللہ ولد عبدالحئی قوم لانگو سکنہ زرد عبداللہ منگچر کے نام سے ہوئی ورثاکا کہنا ہے کہ عبداللہ کو 6 جنوری 2024 کو زرد عبداللہ سے نامعلوم افراد اغواء کرکے لے گئے تھے جس کی بوسیدہ نعش مغل کونڈ سے برآمد ہوئی ہے مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے