قلات،مسافر کوچ اورکار میں تصادم، دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اورکار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔افسوس ناک حادثہ بینچہ کے قریب پیش آیا جہاں کار اور مسافر کوچ میں ٹکر سے کار میں سوار خاندان جان کی بازی ہار گیا۔

لیویز حکام کے مطابق حادثے کے 4 زخمیوں اور 4 نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔لیویز حکام کے مطابق بدقسمت خاندان عید منانے کے لیے کراچی سے پشین جا رہا تھاجبکہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے