صوبے کی یونیورسٹیوں میں ضرورت سے زائد ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں،میرظہور بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ صوبے کی یونیورسٹیوں میں ضرورت سے زائد ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں، اندورنی آڈٹ، پلاننگ وفنانس کے نظام، سنڈیکیٹ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جامعات کو مالی طور پر خودمختاری کی جانب لے کر جانے کے لیے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے۔بلوچستان حکومت کی جانب سے مالی امداد کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹیوں کو براہِ راست فنڈنگ کی جاتی ہے لیکن گذشتہ دو سال سے ایچ ای سی نے صوبے کی یونیورسٹیوں کی فنڈنگ میں اضافہ نہیں کیا مزید کہا کہ ضرورت سے زائد ملازمین کے ساتھ ساتھ گھوسٹ ملازمین بھی موجود ہیں۔بعض ملازمین کی تنخواہیں پندرہ پندرہ لاکھ روپے تک پہنچا دی گئی ہے اس بات کو دیکھا جائے گا کیا کہ بھاری تنخواہیں ان کی اہلیت کے مطابق دی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے