پاکستان کو سٹ گارڈز کی گاڑی کو اورماڑہ کے قریب حادثہ،صوبیدارجاں بحق، تین اہلکار زخمی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) وندر سے پسنی جانے والی پاکستان کو سٹ گارڈز کی گاڑی کو اورماڑہ کے قریب حادثہ،صوبیدار شہید، تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اور ریسکیو ذرائع کے مطابق خونی شاہراہ مکران کوسٹل ہائی پر وندر سے پسنی جانے والی پاکستان کو سٹ گارڈز کی گاڑی اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈ کا صوبیدار محمد اسحاق شہید ہوگیا جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں پاکستان کوسٹ گارڈ کی گاڑی وندر سے پسنی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی زخمیوں کو پی این ایس درمان جان اورماڑہ منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے