قلات،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

قلات(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقہ اناری لہڑ میں ایک ہی قبیلہ کے مسلح شخص نے فائرنگ کرکے آدم خان نامی شخص کو شدید زخمی کردیا زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا زخمی شخص کو مزید علاج کے لیئے ریفر کردیا گیا فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے