عوام کے منتخب نمائندے ہیں عوامی مشکلات کو سننا اور حل کرنا ہماری ذمے داری ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے تمام حکومتی اراکین کو عوام کے مسائل کو صبر و تحمل سے سننے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں عوامی مشکلات کو سننا اور حل کرنا ہماری ذمے داری ہے ہمیں عوامی مسائل کو حل کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کا اعتماد ریاست اور اسکے نظام پر بحال کرنا ہماری ذمہ داری ہے جہاں حکومت غلطی کریگی عوام سے معذرت کریگی۔انہوں نے کہا کہ خدمت بہتری ہمارا موٹو ہے غلطی کرسکتے ہیں بدنیتی اور بددیانتی نہیں پاکستان کی سیاست میں اور بالخصوص پیپلزپارٹی کیلئے خواتین کا احترام سب سے زیادہ ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پارٹی کی قیادت دو خواتین محترمہ نصرت بھٹو اور بی بی بے نظیر بھٹو شہید نے کی،بلوچستان کی جامعات ہوں یا صوبے کی گورننس کے مسائل انکے حل کیلئے عوامی مدد درکار ہوگی جامعات کا مالی بحران حل کریں گے تاہم اس کی وجوہات کا تعین بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں مالی بے ضابطگیوں کا احتساب کیا جائے گاجامعہ بلوچستان میں گھوسٹ ملازمین کا مسئلہ بھی سنجیدہ نوعیت کا ہے کوئی بھی سرکاری یا خود مختار اتھارٹی احتساب سے مبرا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے