جھالاوان کے معروف گلوکار جمعہ خان مستانہ انتقال کرگئے

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)جھالاوان کے معروف گلوکار جمعہ خان مستانہ انتقال کرگئے۔جمعہ خان مستانہ طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے جمعہ مستانہ کے علاج کیلئے وزیراعلی بلوچستان نے سرکاری خرچے پر علاج کا اعلان کیا تھامعروف گلوکار کافی عرصہ سے بیمار تھے جو آج خضدار میں وفات پا گئے مستانہ نے جھالاوان اور خضدار کی ثقافت کو اپنے گیتوں میں ہمیشہ اجاگر کرتے رہے ثقافت اور جھالاوان کے گیتوں کو رنگ بکھیرنے والے گلوکار سے محروم ہو گیا جمعہ خان مستانہ نے براہوئی بلوچی اور سندھی زبانوں میں ہزاروں گیت گائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے