بلوچستان کی صوبائی کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت کا سلسلہ جاری، کابینہ میں 14وزراء اور 5مشیر شامل ہونگے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی صوبائی کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی رات گئے اسلام آباد پہنچ گئے،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4اپریل کے موقع صوبائی کابینہ کی جانب سے حلف اٹھانے کاامکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کی صوبائی کابینہ کی تشکیل نہ ہوپائی تاہم اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور مشاورت کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازاحمد بگٹی رات گئے اسلام آباد پہنچ گئے،بلوچستان کی19رکنی کابینہ 4اپریل شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر حلف اٹھائیں گے کابینہ میں 14وزراء اور 5مشیر شامل ہونگے جس میں سب سے زیادہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) حصہ دار ہوں گے جبکہ حکومتی کے اتحادی جماعتیں اے این پی،بی اے پی اور جماعت اسلامی وحق دو تحریک بھی شامل ہیں۔سینئر صوبائی وزراء کیلئے نواب ثناء اللہ زہری،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نواب جنگیز مری نام زیر گردش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے