ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقلیتوں سمیت سب کو کام کرنا ہو گا،صدر زرداری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے ، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے ،مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے، ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے