سیندک پروجیکٹ علاقے کے خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہے، مقامی شہری

چاغی(ڈیلی گرین گوادر)سیندک پروجیکٹ کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے تحت مقامی لوگوں کو تعلیم، طبی دیکھ بھال، گھر کے دہلیز پر روزگار اور ذریعہ معاش کی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔

مقامی لوگوں اس منصوبے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، مقامی شہری کا کہنا ہے کہ سیندک پروجیکٹ سے ہم کافی خوش ہیں ہمارے لوگوں کو روزگار ملا ہے ہم گزارش کرنا چاہتے ہیں کہ مزید لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔

عوام کا کہنا ہ کہ ریکوڈک ہمارے علاقے کا بہترین پروجیکٹ ہے اور اس علاقے کے خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہے، سیندک پروجیکٹ سے نوکنڈی میں مختلف ترقیاتی اسکیمیں پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں۔ ان میں پانی کا مسلہ، سکولوں میں فرنیچر کی تقسیم ، بجلی کو مین گریڈ سے تنصیب کیا جس سے اس کا مسلہ حل ہوا اور اسٹریٹ لائٹس کا تنصیب شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر بیشمار کام ہوئے ہیں 70 سال بعد صفائی کا آغاز ہوا ہے۔ اس کے علاؤہ گٹ وٹ میں 38 کروڑ کی لاگت سے منصوبہ کا آغاز ہوا۔ نوکنڈی میں روڈ بنے ہیں اس کے علاؤہ اسٹریٹ لائٹس بھی لگائے گئے ہیں اور تفتان میں ٹیکنیکل سینٹر بنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے