بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سمیت کسی بھی جماعت کے پارلیمانی لیڈر کا تقرر نہیں ہوسکا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سمیت کسی بھی جماعت کے پارلیمانی لیڈر کا تقرر نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق 8فروری کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان نے 28فروری کو حلف اٹھایا تھا تاہم ارکان کو حلف لئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے لیکن اب تک صوبے کی کسی بھی پارلیمانی جماعت کی جانب سے اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر نہیں کیاگیا اور نہ ہی کسی جماعت نے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے اور اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے لئے درخواست جمع کروائی ہے۔ ایک ماہ سے زائد وقت کے دوران بلوچستان اسمبلی کے دو اجلاس ہوچکے ہیں تاہم صوبے میں اب تک نہ ہی کسی جماعت نے پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے اور نہ ہی قائد حزب اختلاف کے لئے کوئی نام سامنے آسکاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے