کوئٹہ میں سیریس کرائمزانوسٹی گیشن ونگ کی کارروائی،قتل کے کیس میں مطلوب 3ملزمان ملزمان گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں سیریس کرائمزانوسٹی گیشن ونگ کی کارروائی قتل کے کیس میں مطلوب 3ملزمان کو 48گھنٹوں کے اندر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق تین روز قبل تھانہ ہنہ اوڑک کی حدود سے عزیز اللہ نا می شخص کی لاش ملی تھی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا،جس پر سیریس کرائمزانوسٹی گیشن ونگ نے کارروائی کر تے ہوئے 48گھنٹوں کے اندر 3ملزمان ایاز خان،محمد یعقوب عرف سپن خان اورشبیر احمد کو گرفتار کر کے قبضے سے پستول،گاڑی اورموبائل بھی برآمد کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے