عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس شہرام سرور چوہدری نے عمران ریاض کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ان کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران ریاض پر درج مقدمات اور انکوائریز کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جارہا چنانچہ عدالت متعلقہ حکام سے درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے