صنم جاوید کا نام 9 مئی مقدمات میں شامل، پولیس گرفتاری کیلئے پہنچ گئی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے دو مقدمات 348/23 اور 349/23 درج تھے، صنم جاوید کا نام پہلے سے درج مقدمات میں بطور ملزمہ شامل کیا گیا ہے۔ صنم جاوید کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر کی زیر قیادت ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔27 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی۔رواں ہفتے ہی سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے