تعلیم کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے، حاجی علی مدد جتک
(ڈیلی گرین گوادر) حکومت دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھارہی ہے بلوچستان کی جامعات کو درپیش مالی مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے جس طرح جامعہ بلوچستان کے مالی امور کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اسی طرح بیوٹمز کو درپیش مالی مسائل سے نجات دلانے کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بخت محمد کاکڑ کے ہمراہ وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی علی مدد جتک کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کے شعبے کی بہتری اور اس کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد حکومت کی جانب سے تعلیم کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر توجہ دیتے ہوئے جامعہ بلوچستان کے مالی امور کا نوٹس لیتے ہوئے پارلیمانی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے جامعہ بلوچستان کے احتجاج کرنے والے پروفیسرز کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلے کے حل کو یقینی بنایا اور انہیں تنخواہوں سمیت دیگر مالی مشکلات سے چھٹکارے کےلئے حکومت نے اپنا کردار اد اکیا اسی طرح بیوٹمز کے بھی مالی معاملات خراب ہیں اور پروفیسرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے ساتھ دیگر مالی امور کی انجام دہی میں مشکلات درپیش ہیں اس لئے ہم نے آج وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد حفیظ سے ملاقات کرکے ان کی مشکلات سے آگاہی حاصل کی ہے اور اب وزیر اعلیٰ بلوچستان کو صورتحال اور حقائق سے آگاہ کریں گے اور بیوٹمز کے مالی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے اقدام اٹھائے گی تاکہ بلوچستان کے اعلیٰ تعلیمی ادارے بیوٹمز اور جامعات کے مالی معاملات کے حل کو یقینی بنایا جاسکے