کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش،سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ/اندرون بلوچستان(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش،موسم خوشگوار ہوگیا بارش کے پہلے قطرے کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوگیا،مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، کوئٹہ کے ریڈزون سمیت مختلف علاقوں میں ندی نالیاں دریا کامنظر پیش کرنے لگیں تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع ژوب، شیرانی، بارکھان، موسی خیل، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، ہرنائی، کاریزات، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، نصیر آباد میں بارش کی پیشنگوئی کی گئی تھی،گزشتہ روز کوئٹہ،سبی،ڈیرہ بگٹی،لورالائی،سنجاوی،قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں موصلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا سنجاوی اور گرادنوح میں گزشتہ 10گھنٹوں سے تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جسکی وجہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا بارش کی باعث پہاڑوں کی ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال بتائی جاتی ہے اور میدانی علاقوں بارش کی باعث ندی نالوں کا پانی سنجاوی بازار میں داخل ہوگیا جسکی وجہ پیدل چلنے والوں افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے سنجاوی ہرنائی پر ندی میں سیلاب کی وجہ سے روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ہے سنجاوی بارش کی ساتھ بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ژوب، شیرانی، بارکھان، موسی خیل، لورالائی، زیارت، ہرنائی، کریزات، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے جنوبی اضلاع میں آندھی طوفان کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک/دھوپ رہی۔این ایچ اے کے مطابق کوئٹہ ژوب، دھانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش کی وجہ سے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک ہے۔ بارش کی وجہ سے بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے دھانہ سر کے علاقے میں سڑک کے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ مشینری کو سائٹ پر متحرک کر دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہ سلائیڈنگ میٹریل کو ہٹانے اور سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کرنے میں تقریبا 72 گھنٹے لگیں گے۔ ضلعی انتظامیہ قلعہ سیف اللہ، ژوب اور شیرانی سے درخواست ہے کہ ہر قسم کی ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈی جی خان این 70 کے متبادل راستے کی طرف موڑ دیا جائے۔ضلعی انتظامیہ ڈی آئی سے بھی تمام ٹریفک کو ڈی جی خان کی طرف موڑنے کی درخواست کی جا سکتی ہے اور ڈی آئی خان- N-50 کے مغل کوٹ سیکشن کی طرف ٹریفک کی اجازت نہ دیں۔کیونکہ اس سے بھاری مشینری کی کلیئرنگ / خراب ہونے والے حصے کی طرف نقل و حرکت میں مشکلات / بھیڑ پیدا ہوگی۔دہانہ سر میں تمام متعلقہ افراد کیطرف سے اس معاملے میں معلومات اور مدد کے لیے این ایچ اے کی طرف سے قائم کردہ مراکز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے سٹیورٹ روڈ بلوچ کالونی اور گردونواح میں دن کے 11بجے سے بجلی غائب ہو گئی جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو گئی،رہائشیوں نے مطالبہ کیا کہ جلد بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ کیسکو ترجمان نے اس بارے کہا کہ بارش کے باعث فنی خرابی سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے، جلد بحال کر دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے