صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کر لیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کر لیا۔صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر یکم اپریل 2024 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس سولہویں قومی اسمبلی کا دوسرا جلاس ہو گا۔