انتخابات میں عوام کے آرمانوں کا جس طرح خون کیا گیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،عبدالخالق ہزارہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ نے کہاہے کہ 8فروری کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی،ہمارے پاس فارم 45کے سوا کوئی دوسراراستہ نہیں تھا،ہم نے 18دن تک دھرنا دیا لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی،الیکشن ٹریبونل میں اپنا کیس دائر کردیا گیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں حلقہ پی بی 40اور پی بی 42کے انتخابی نتائج کے خلاف آئینی درخواست دائر کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء قادر علی نائل بھی موجود تھے۔عبدالخالق ہزارہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی ہمیں انصاف نہیں مل سکاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جس طرح کی دھاندلی ہوئی ہے اس کی کہیں مثال نہیں ملتی جس مافیا کوہمارے اوپر مسلط کیاگیا اس کے خلاف ہم نے دھرنا دیا لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا ہم نے وعدہ کیاتھاکہ ہم ہر جمہوری راستے کو اختیار کریں گے ہم الیکشن کمیشن میں گئے ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی انصاف نہیں مل سکا،ہم نے الیکشن ٹریبونل کیلئے بھی تیاری کرلی ہے کرپشن کے حوالے سے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اگر کسی کے پاس ثبوت موجود ہیں تو وہ سامنے لے آئیں 23مارچ کے حوالے سے امید تھی کہ میں نے اپنے دور سب سے زیادہ کھیل کے پروگرام کرائے لیکن میرا نام موجود نہیں تھا۔ہمیں ایک سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے جس طرح انتخابات میں عوام کے آرمانوں کا خون کیا گیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ ہم 1977ء سے یہاں موجود ہیں سیاسی جدوجہد کررہے ہیں ہمیشہ سے ہم اسمبلی میں رہ رہے ہیں اس بار مافیا کو لاکر ہم پر مسلط کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام جمہوری راستوں کو آزمایا تاکہ ہمیں انصاف ملے۔