کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات و گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،15 افراد گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ میر سرفراز خان بگٹی کے ہدایات کے مطابق کمشنر کویٹہ ڈویژن و ہیڈمنسٹریٹر کوئٹہ حمزہ شفقات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات گرانفروشوں اور کرش پلانٹس کے خلاف کاروائیاں جاری ۔ کاروائی کے دوران گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوے 287 دکانوں کا دورہ کیا ۔ اس دوران 15 کو گرفتار کرلیا گیا 4 دکانیں سیل کردی گئی 15 دکانداروں کو جرمانے کیے جبکہ 42 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے ۔ اسسٹننٹ کمشنر (سٹی)کیپٹن عبداللہ بن عارف اور اسسٹنٹ کمشنر (صدر)فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) خالد شمس نے میونسپل کارپوریشن ٹیم سپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ مجسٹریٹ عبدالحمید اور اکرم حریفال کے ہمراہ کاسی روڈ سبزی گلی میزان چوک ڈرائی فروٹ گلی سٹی سینٹر گلی میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی اور اسکے ساتھ تجاوزات کے خلاف کاروائی کی کاروائی کے دوران میزان اور ڈرائی فروٹ گلی سبزی گلی تمام ریڑیاں ہٹا کر میزان چوک پارکنگ گراونڈ منتقل کردیے سبزی گلی میں گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک)نے مجسٹریٹ مطیع اللہ کے ہمراہ خیزی چوک تور ناصر چوک ائیرپورٹ روڈ چوک میں گارنفروشوں کے خلاف کاروائی اسکے ساتھ مائنز اور انوائرمنٹ ٹیم کے ہمراہ کچلاک کرش پلانٹس ہر جاکر قانونی کاروائی کی اور وارننگ جاری کرتے ہوے کہا کہ جلد از جلد کرش پلانٹس بند کرکے سامان منتقل کیا جاے بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ کاروائی کرکے کرش پلانٹس کو بند کرکے سامان کو ضبط کریگے اور مالکان کے خلاف قانونی کی جائیگی ۔ اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) حافظ محمد طارق نے سریاب روڈ پر کرش پلانٹس کے خلاف کاروائی کی متعدد کرش پلانٹس کو بند کرکے سیل کردیا گیا ۔ اس دوران تجاوزات کے کاروائی اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں میں سپیشل مجسٹریٹ احسام الدین مجسٹریٹ ندیم اکرم مجسٹریٹ محمد اکرم حریفال مجسٹریٹ عبدالحمید مجسٹریٹ سیف اللہ مجسٹریٹ مطیع اللہ نے حصہ لیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے