چمن کے مسائل افہام و تفہیم سے حل کریں گے ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی
چمن (ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر بلوچستان اسمبلی و قائم مقام گورنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے چمن کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر راجہ اطہر عباس و دیگر انتظامی افیسران سے ملاقات کی چمن میں چوری ڈکیتی کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنراطہر عباس راجا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)شاہد جمیل کاکڑ کو ہدایات جاری کئے اور کہا کہ کسی کو انتظامی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے چمن کو امن کا گہوارہ بنائیں تمام جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے سوشل میڈیا پر سازشی عناصر بدامنی پھیلانے کیلئے چمن کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں صرف مصنوعی غبارے میں ہوا بھر رہے ہیں چمن میں امن و امان برقرار ہے ہم یہ نہیں کہتے کہ چمن میں مسائل نہیں ہے بالکل ہے چمن کے مسائل افہام و تفہیم سے حل کریں گے تعلیم اور صحت پر بھی کام کریں گے 5 سال سے میراث میں ملنے والے مسائل کا جاتمہ اتنی جلدی ممکن نہیں ہے تمام محکموں کے ایگزیکٹو آفیسروں کو حاضر کریں گے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان کابینہ پول اپریل کے بعد بنے گی اور صوبے میں کوئی اختلافات نہیں ہے انشااللہ مخلوط صوبائی حکومت کامیابی سے اپنی مدت پوری کرے گی۔