وزیراعلیٰ بلوچستان سے ارکان اسمبلی کی ملاقات،بلوچستان یونیورسٹی کے مسائل سے آگاہ کیا

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے ارکان بلوچستان اسمبلی حاجی علی مددجتک اور میرلیاقت لہڑی نے ملاقات کی۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کو بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں اوردیگر مسائل سے تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں اوردیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی میرلیاقت لہڑی،حاجی علی مددجتک، میر عبید اللہ گورگیج، پرنس آغا عمر پر مشتمل 4رکنی کمیٹی تشکیل دی جو بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین سے ملاقات کرکے انکے مسائل معلوم کرکے وزیراعلیٰ کو آگاہ کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے