حلقہ پی بی 36،میر سعید لانگو کی انتخابی عذرداری کی درخواست منظور، فریقین کو نوٹس جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوار میر سعید لانگو کی انتخابی عذرداری کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔ پیر کو الیکشن ٹریبونل ون کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے پی بی 36 قلات کے امیدوار میرسعید لانگو کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن، کامیاب امیدوار ضیاء لانگو کو نوٹسز جاری کردئیے اور کیس کی مزید سماعت 5اپریل تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے