بلوچستان،سینیٹ ٹیکنو کریٹ نشست پر پیپلزپارٹی، ن لیگ، آزاد امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے قائم الیکشن ٹربیونل نے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی، ن لیگی اور آزاد امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکش ٹربیونل کے جج نذیرلانگو نے اپیلوں کی سماعت کی۔جسٹس نذیر احمد لانگو نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔الیکشن ٹربیونل نے ن لیگ کے امیدوار مصلح الدین کو بھی ٹیکنو کریٹ کی نشست پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
ٹربیونل نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر آزاد امیدوار امجد علی صدیقی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
سینیٹ الیکشن کے لیے ریٹرنگ افسر محمد فرید آفریدی نے تینوں امیدواروان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔