اسلام آباد، غزہ یکجہتی دھرنا، دفعہ144کی خلاف ورزی پرسابق سینیٹرمشتاق احمدکیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)غزہ بچاؤیکجہتی دھرنے پر اسلام آباد میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔دھرنے کے شرکاء نے پولیس کو دھمکایا اور پتھراؤ کیا۔ایف آئی آر کے ردعمل میں مشتاق احمد نےکہا ہےکہ اہل غزہ کے لیے دوبارہ ڈی چوک میں دھرنا دوں گا، 31 مارچ کو سیو غزہ کے تحت دوبارہ ڈی چوک ہی میں دھرنا دیا جائےگا۔حکمرانوں نے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کو جرم بنا دیا ہے، پولیس نے میرے اور میری اہلیہ کے خلاف 9 مقدمات درج کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے