نوابشاہ،زمین کے تنازع پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 6 سے زائد زخمی

نوابشاہ(ڈیلی گرین گوادر)نواب شاہ کے قریب گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں زرعی زمین کے تنازع پر ڈاہری برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوگیا، فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 6 سے زائد زخمی ہوگئے۔ علاقے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ضلع بھر کی پولیس نفری طلب کرلی گئی۔ڈاہری برادری کے درمیان تصادم صبح کے وقت زرعی زمین پر ہوا۔

دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گروپ کا ایک شخص اور دوسرے گروپ کے 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 6 سے افراد زخمی ہوئے۔واقعہ کی اطلاع پر ضلع بھر کی پولیس کو طلب کرلیا گیا جس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے بعد ہلاک ہونے والے سات افراد اور 6 زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچایا۔

پولیس کے مطابق علاقے میں صورتحال تشویشناک ہے، دونوں گروہوں کے مسلح افراد موجود ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تعنیات کیا گیا ہے۔ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق ڈاہری برادری سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے