پاکستان مشکل وقت میں روس کیساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ماسکو میں کروکس ایکسپو سینٹر میں حملے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں روس کیساتھ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 93 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت عمارت میں 6000 سے زائد افراد موجود تھے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔