آزادی کےلیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو ہرگز نہیں بھلانا ہوگا،ڈاکٹر خدائے رحیم

سبی(ڈیلی گرین گوادر) یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے پرچم کشائی کر کے تقریب کا باضابطہ طور پر آغاز کیا پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی پرچم کشائی کی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرفراز احمد مغل ، اسسٹنٹ کمشنر جاراللہ خان کاکڑ، ڈی ایس پی ریاض احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر عمران بلوچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو بابر شاہد ،صوفی سلیمان نقشبندی سمیت دیگر افسران اور ان کے نمائندگان شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے کہاکہ 1940 کو اج کے دن ایک قرارداد منظور کی گئی اور اسی قرارداد پاکستان نے ہی مسلمانوں کو علحیدہ جینے کا حق دلایا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہمیں کوئی کسر نہیں چھوڑنی ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ اس منزل کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے آزادی کےلیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو ہرگز نہیں بھلانا ہوگا آزادی اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کی خاطر لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ایک علیحدہ اسلامی ریاست کے قیام کے خواب کی تعبیر کو یقینی بنایا ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کر کے ترقی کے سفر کو جاری رکھنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے