وزیراعظم سے ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت میں وفد کا ملاقات،بلوچستان کے مسائل پر گفتگو

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو ذرائع معاش اور حصول علم کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ نیشنل پارٹی کے وفد نے میاں محمد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی،ملاقات میں بلوچستان میں قانون و انصاف کی صورتحال اور بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے بلوچستان کے نوجوانوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کر تے ہوئے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو ذرائع معاش اور حصول علم کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے