عمران خان ملکی استحکام کیلئے کسی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے،رانا ثنااللہ

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک میں استحکام کیلئے کسی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

لاہور میں گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بیٹھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں استحکام دیکھنا پسند نہیں کرتے، وہ ملک میں استحکام کے لئے کسی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔انھوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں منتخب لوگوں کو نظام حکومت چلانا چاہیے، جو لوگ الیکشن نہ جیت سکیں انہیں حلقے کی سیاست کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے