ڈیرہ اللہ یارمیں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو گن پوائنٹ پر تاجر سے 88 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ اللہ یار میں دن دہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات، مزاحمت پر نوجوان زخمی، ڈاکو گن پوائنٹ کے زور پر تاجر سے 88 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار شہر میں وین اسٹینڈ کے سامنے موٹر سائیکلوں پر سوار نقاب پوش مسلح ملزمان نے کار سواروں کو گھیر کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے باعث کار میں سوار نجی پیٹرول پمپ مالک فہد کھوسہ کا بھائی طارق زخمی ہو گئے، ڈاکو پیٹرول پمپ مالک سے 88 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، پیٹرول پمپ مالک فہد کھوسہ نے بتایا کہ بھائی کے ہمراہ کیش جمع کرانے بینک جا رہے تھے کہ چار موٹرسائیکلوں پر سوار 8 مسلح ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی، پانچ گولیاں کار کو لگیں اور دوران فائرنگ بھائی طارق زخمی ہوگیا، ڈاکو 88 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او غلام قادر رند نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے، ایس ایچ او غلام قادر رند نے بتایا کہ وقوعہ پلانٹیڈ لگتا ہے، کسی نے پیٹرول پمپ مالک کی ریکی کی ہے، وقوعہ کا مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے