ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس،صدرزردای کی استثنیٰ کی درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کے خلاف صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے ۔
صدر مملکت کے وکیل ارشد تبریز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر مملکت کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئےکیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کے ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو ودیگر بھی شامل ہیں۔