سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور عوامی خدمت میرا شعار ہے،میر ذابد علی ریکی
واشک(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے ماشکیل میں مختلف وفود و پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور عوامی خدمت میرا شعار ہے جمعیت علماء اسلام سے منسلک کارکن جماعت کی مزید فعالیت کے لیئے بھرپور کوشش کریں انہوں نے کہا کہ واشک کے عوام جمعیت علماء اسلام کو مسائل سے نجات دہندہ جماعت سمجھتی ہے کیونکہ جمعیت میں دوکھہ فراڈ جھوٹ و مکر فریب نہیں بلکہ مخلصی اور سچائی کی سیاست کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں ماشکیل نے واشک کے دیگر تحصیلوں کی طرع ہماری کامیابی کے لیئے کافی محنت و تگ و دو کی جن پر اہلیان ماشکیل کا مشکور ہوں،انہوں نے کہا کہ مخالفین کا ماشکیل میں سولر کٹس پیسے کسی کام نہ آسکے بلکہ ماشکیل کے عوام نے اپنے بھائی کا ساتھ دیکر ثابت کیا کہ ماشکیل میں لالچ اور مراعات کے سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہماری شکست کے شامیانے بجانے والوں کو ناکامی ہوئی۔حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ پہلے بھی ماشکیل میں کئی ترقیاتی کام کئے اور مستقبل میں بھی اجتماعی اقدامات اٹھائے جائینگے پورا واشک سمیت ماشکیل میرا گھر ہے جسکے بنیادی مسائل سے باخبر ہوں اللہ ہاک نے زندگی دی تو ماشکیل میں مزید ترقیاتی کاموں کے لئے اقدامات اٹھاونگا،حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ سیاست اگر مخلصی و سچائی سے ہو تو عبادت سے کم نہیں ہے ہم نے ہمیشہ اللہ کی مدد و نصرت سے قدم اٹھایا ہے اور اللہ نے ہمیں کامیابی دی ہے ماشکیل میں بڑے اہم مسائل ہیں جن کو حل کرینگے تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی ہو۔حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ماشکیل میں سڑکوں کا جال سمیت بجلی کھمبے و ٹرانسفارمر فراہم کی تاکہ عوام کو آمدورفت و بجلی کے مسائل و مشکلات میں کمی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صاف نیت سے سیاست کی ہے جسکا ثمر ہمیں ملا ہمارے مخالفین نے ماشکیل میں کایا پلٹنے کے بلند بانگ دعوے کئے مگر ماشکیل کے باسیوں نے انکے دعوں کو مسترد کرکے حق و سچائی کا ساتھ دیا۔