افغان صوبے کندھار میں خودکش حملہ، 3 افراد ہلاک، 12 زخمی

کندھار (ڈیلی گرین گوادر)افغانستان کے صوبے کندھار میں خودکش حملے میں 3 شہری ہلاک، جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے کندھار میں دھماکا جمعرات کی صبح ہوا۔نجی بینک کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صوبہ کندھار طالبان کنٹرولڈ صوبہ ہے، جہاں افغان طالبان کا مضبوط ہولڈ ہے، جبکہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔کندھار صوبے کے ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کلچر انعام اللہ سمنغنی کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا، جس کے باعث 3 افراد ہلاک ہوئے اور 12 زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے