مستونگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،ملزم گرفتار منشیات برآمد

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)مستونگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ملزم گرفتار منشیات برآمدکرلیاتفصیلات کے مطابق ایس پی مستونگ محمد عابد خان بازئی کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی محمد خان موسی خیل کے زیر نگرانی سی آئی اے انچارج عبدالقدوس آبیزئی اور ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی عبد الفتاح کھیازئی اے ایس آئی رحیم بخش ابابکی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ شمس آباد ایرا سے ملزم کو گرفتار کر کے 1 کلو 120 گرام کچہ چرس برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لیاملزم بشیر احمد ولد خان محمد قوم محمد شہی سکنہ کلی محمد شہی مستونگ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے چرس بر آمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر24/2024بجرم منشیات ایکٹ پولیس تھانہ سٹی مستونگ میں حسب ضابطہ درج کر لیا گیاملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔مستونگ پولیس کا علاقہ میں امن و امان کو قائم رکھنے کا عزم اور جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں اور منشیات عادی ملزماں کے خلاف کاروائیاں تیز کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے