کوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت پاک-ایران سرحدی علاقوں میں زلزلہ، شدت 5.4 ریکارڈ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت پاک-ایران سرحدی علاقوں میں زلزلہ، شدت 5.4 ریکارڈکوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور دالبندین سمیت پاک-ایران سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے شمال مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا جبکہ گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، اب تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے