بجلی کے لائنوں سے کنڈکٹرزاورتاریں چوری کرنے والے گروہ کے 3افرادگرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پولیس تھانہ نوحصار کی ٹیم نے بجلی کے کنڈکٹرز اورتاریں چوری کرنے والے 3افراد گرفتارکرلئے اور ملزمان سے 20ہزار میٹر کنڈکٹرز بھی برآمد کرلئے گئے جس کی قیمت تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔کیسکونے بجلی کے کنڈکٹرزاورتاریں چوری ہونے کے واقعات پر صوبہ کے مختلف پولیس تھانوں میں تحریری درخواستیں جمع کرادئیے جس پر پولیس کی جانب سے تفتیش اورکارروائی کا آغاز کردیاگیااور SHO نو حصاربمعہ ٹیم نے زیر نگرانی SDPO کچلاک سر کل SP صدر ڈویژن اورSSP آپریشن محمد جواد طارق کی ہدایت پرٹیم تشکیل دے دی گئی۔جنہوں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز 3افرادکوگرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان میں فاروق ولد عالم خان قوم لانگو سکنہ سریاب۔ علی حیدر ولد عبد العزیر قوم لانگو سکنہ منگوچر اورملزم کفایت اللہ ولد عبد الحی قوم لانگو سکنہ ڈیرہ مراد جمالی شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ملزم فاروق کے گھر واقع قمبرانی روڈپر چھاپہ ماراجہاں سے تقریباً 20 ہزار میٹر بجلی کی مختلف قسم کی تاریں بر آمد کئے گئے ورمزید معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ملزمان دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی تاریں اورکنڈکٹرز چوری کے واقعات میں ملوث ہیں۔اس موقع پر ملزمان نے پولیس کے سامنے بجلی کی تاریں چوری کرنے کے واقعات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ ان کا سربراہ فاروق ہے اوراُن کی ٹیم تقریباً15افرادپر مشتمل ہیں جو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کے کھمبوں سے تاریں وغیرہ کاٹ کر چوری کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک مہینے میں صوبہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کے لائنوں سے کنڈکٹرز اور تاریں چوری کے متعددواقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں کلی شمشوز ئی اغبرگ کے 23 کھمبوں سے سات ہزار پانچ سو میٹر، کلی ریگی ناصر ان سے 180 میٹر بجلی تارکاٹ کر چوری کر کے لے گئے ہیں نیز پشین کے علاقہ یارو سے دو مختلف واردات میں 38 کھمبوں سے بجلی تاریں کاٹ کر چوری کئے گئے ہیں۔ قلات کی حدود میں 03 مختلف واردات میں ملزمان نے تقریبا 11 ہزار میٹر بجلی کے کھمبوں سے تارکاٹ کرچوری کئے ہیں اسی طرح لیویز تھانہ منگوچر میں ملزمان نے 14 کھمبوں سے تار یں کاٹ کر چوری کئے۔لیویز تھانہ ولی خان مستونگ کی حدود میں بھی بجلی کے کھمبوں سے تقریباً80 میٹر تاریں کاٹ کر چوری کئے گئے ہیں۔ بجلی لائنوں سے کنڈکٹرزاورتاریں چوری ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے سبب متعلقہ علاقوں میں صارفین کو بجلی کی فراہمی میں تعطل کے علاوہ کیسکوکو مالی نقصان بھی پہنچ رہاہے اوراسکے ساتھ ساتھ ریونیو کی مدمیں بھی نقصان کاسامناکرناپڑرہاہے۔لہٰذا کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد بجلی کے لائنوں اورکھمبوں پر غیر متعلقہ افرادکی موجود گی پرقریبی کیسکودفاتر کو اطلاع دیں تاکہ بجلی تاریں چوری کرنے والے عناصر کوبے نقاب کرکے اُن کے خلاف مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے