امیربالاج قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن شاہ کا پانچ روزہ ریمانڈ منظور

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)امیر بالاج قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن شاہ کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔پیر کے روز سی آئی اے پولیس لاہور نے امیر بالاج قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن شاہ کو مقامی عدالت پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔پولیس نے ملزم کے دس روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ احسن شاہ کو 161 کے بیان کی روشنی میں نامزد کیا گیا جس کے لئے تفتیش درکار ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ احسن شاہ نے امیر بالاج سے متعلق معلومات فراہم کیں اور معلومات کے بدلے جو رقم لی اس کی ریکوری کرنی ہے۔تاہم، عدالت نے پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ملزم کو 23 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے