وفاقی وزیر برائے ریلوے سردار اویس احمد لغاری کا قلمدان تبدیل

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر برائے ریلوے سردار اویس احمد لغاری کا قلمدان تبدیل کردیا گیا ہے۔ اویس احمد لغاری کو ریلوے کے بجائے توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک کے پاس وزارت توانائی کا اضافی قلمدان تھا، مصدق ملک وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم برقرار رہیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے