ایف سی بلوچستان ٹریننگ اکیڈمی خضدار میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ایف سی بلوچستان ٹریننگ اکیڈمی خضدار میں سپیشل کنورژن گروپ- سیون کے جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوا۔ 12 ہفتوں پرمشتمل تربیتی کورس میں 113 جوان پاس آوٹ ہوئے۔ کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس باوقار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاسنگ آوٹ پریڈ میں جوانوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر حاضرین نے سرباز جوانوں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی، پریڈ کےاختتام پر پاس آؤٹ ہونے والے کمانڈوز نے پرجوش اندازمیں مادروطن کے دفاع کاحلف اٹھایا۔

وطن عزیز کے دفاع اور پاکستان کی خاطرہرقربانی دینے کاعہد کیا۔ مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے جوانوں کوانعامات سے نوازا۔ اس کورس کی ونرضرار کمپنی رہی۔ایف سی ٹریننگ اکیڈمی کا قیام 2021 میں عمل میں لایاگیا۔ یہ ادارہ ایف سی بلوچستان کے جوانوں کوجدید تربیت فراہم کررہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے