انوار الحق کاکڑ کے بھی سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ سے اب تک ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، انوار الحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی سینیٹر دنیش کمار نے جمع کروائے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے