محکمہ تعلیم نے بی ایس کے طالبات کیلئے کنٹریکٹ پر اساتذہ کو فارغ کردیا
ژوب (ڈیلی گرین گو ادر)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ژوب میں 900 زیر تعلیم بی ایس کے طالبات تعلیم سے محروم ہورہے ہیں بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے بی ایس کے طالبات کیلئے کنٹریکٹ پر لے گئے اساتذہ کو فارغ کردیا گیا اب گرلز ڈگری کالج ژوب میں بی ایس کے طالبات کو پڑھنے والا کوئی نہیں ہے جس کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ژوب کے سینکڑوں طالبات تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہورہے ہیں اگر فوری طورپر طالبات کے کلاسسز کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے تو طالبات کے ایک سمسٹرضائع ہوجائے گی ژوب کے سماجی و عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ژوب میں بی ایس کے زیر تعلیم سینکڑوں طالبات کو پڑھانے والے اساتذہ کو واپس بحال کرکے تاکہ بی ایس کے زیرتعلیم سینکڑوں طالبات تعلیم کے محرومی سے بچ جائے کیونکہ موجودہ دورمیں تعلیم کے بغیر کوئی ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتی ہے اور ژوب کے سینکڑوں طالبات پر رحم کرے۔