حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ کے 6پولنگ اسٹیشنز پر 19مارچ کو ری پولنگ کرانے کا حکم

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ کے 6پولنگ اسٹیشنز پر 19مارچ کو ری پولنگ کرانے کا حکم جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ کے 6پولنگ اسٹیشنز مولااحمد بکرزئی،کلی جیلانی،کلی مکل آرمبی،نصراللہ فرخئی،قندیل سرباش اور جلگا پر 19مارچ کو ری پولنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کوہدایت کی کہ وہ ذاتی ورپر ری پولنگ کے عمل کی نگرانی کرے ری پولنگ صبح8بجے سے شام4بجے تک جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے