حب،ایرانی پیٹرول اسمگل کرنیوالی کار اور موٹر سائیکل میں ہولناک تصادم، 4 افرادجاں بحق

حب (ڈیلی گرین گوادر)حب میں مبینہ طور ایرانی پیٹرول اسمگل کرنے والی کار اور موٹر سائیکل میں تصادم یوگیا، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے بعد کار اور موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔چاروں افراد آگ سے جھلس کر جاں بحق ہوئے۔اطلاعات کے مطابق کار میں ایرانی پیٹرول کے ڈرم لوڈ تھے۔

کار میں سوار افراد کی شناخت خان محمد اور سراج کے نام سے ہوئی۔موٹر سائیکل سوار کی شناخت نہ ہوسکی۔ امدادی ٹیمیوں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے