اسلام آباد میں کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 1 دن میں 1332 چالان

اسلام آباد(ڈیلی گر ین گوادر) اسلام آباد میں پولیس نے فینیسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔اسلام آباد میں پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی 1332 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی اور اُن پر چالان کیے۔

سلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت میں فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔ پولیس افسران کو بھی ہدایات کی گئی ہیں کہ کالے شیشے استعمال نہ کریں۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں، جہاں چیکنگ کے دوران کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے