پیپلزپارٹی نے صوبائی گورنرز کے لئے نام شارٹ لسٹ کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پیپلزپارٹی نے صوبائی گورنرز کے لئے نام شارٹ لسٹ کرلئے ہیں۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ناموں کا اعلان چند روز میں متوقع ہے جب کہ گورنر پنجاب کے لئے قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے لئے قمر زمان کائرہ موسٹ فیورٹ ہیں، گورنر پنجاب نہ بننے والے امیدوار کو سینیٹ کا ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب کے لئے مخدوم احمد محمود کا نام ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ گورنر خیبرپختونخوا کے لئے فیصل کریم کنڈی موسٹ فیورٹ ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ محمد علی شاہ باچا، نجم الدین خان اور امجد آفریدی گورنر خیبرپختونخوا کی دوڑ میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے