پاک فوج اورایف سی بلوچستان کی جانب سے نوشکی میں زائرین کے لئے آرام گاہ قائم

نوشکی(ڈیلی گرین گوادر)زائرین کی سہولت کے لیے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے نوشکی میں "آرام گاہ”قائم کردی۔

زائرین کو دوران سفرسہولت کی فراہمی کی غرض سے پاک فوج کی جانب سے 14 بسیں فراہم کی گئیں،زائرین کے بیٹھنےکے لیےکینوپی شیڈ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔نوشکی میں قائم کی جانے والی اس آرام گاہ میں 280 سے زائد زائرین نے قیام کیا، آرام گاہ میں قیام پذیر زائرین کے لیے کھانے پینے کا بھی مکمل اہتمام کیا گیا۔

زائرین کی سہولت اور فری علاج وادویات کی دستیابی کے لیے فری میڈیکل کیمپ بھی لگایاگیا،فری میڈیکل کیمپ میں تقریباً 60 سےزائد زائرین کو مفت علاج و ادویات فراہم کی گئیں۔زائرین نے پاکستان آرمی اور فرنٹیر کور بلوچستان کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے خوش آئند قراردیا،زائرین نےسہولیات کی فراہمی کے لیے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے