ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو سستی اور معیاری اشیا خوردونوش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،ڈپٹی کمشنر سبی
سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے یوٹیلٹی سٹور اور چیف منسٹر رمضان سستا بازار کا معائنہ کیا انہوں نے یوٹیلٹی سٹور کے نمائندے سے چینی، آٹا، گھی، دالیں کے سٹاک بارے میں معلومات لیں یوٹیلٹی سٹور کے نمائندے نے بتایا کہ رمضان مبارک کے دوران عوام الناس خصوصا بے نظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ خاندانوں کو ریلیف پیکیج دیا جا رہاہے جس کا وہ پورا پورا فائدہ اٹھا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ 19اشیاپر سبسڈی دی جارہی ہے یہ اقدام وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے کیا گیاہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے بھرپورریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپویشن کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز کردیا گیا ہےدریں اثناء انہوں نے سستا رمضان بازار کا بھی معائنہ کیا جہاں مشروبات، فروٹ، آٹا، چینی، دالیں، گوشت سمیت تمام ضروریات زندگی کی اشیاء دستیاب ہیں۔یہ اشیاء مارکیٹ ریٹ سے کم نرخوں پرعوام کی سہولیت کیلئے فروخت ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو سستی اور معیاری اشیا خوردونوش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے خریداری کے لیے ائے ہوئے صارفین سے بھی بات چیت کی انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کے معیار، رسد، قیمتوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی پر توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے تمام متعلقہ محکمے محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدا رحیم سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور یوٹیلٹی سٹورز کے نمائندے نے بھی ملاقات کی انہوں نے بتایا کہ بسپ میں رجسٹرڈ خاندانوں کو سبسڈائزڈ ایٹمز پر زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جائے گا تاکہ اس مقدس مہینے میں انہیں کسی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پرے۔