جزا و سزا کے بغیر جوابدہی اور احتساب کا تصور ممکن نہیں،وزيراعلىٰ بلوچستان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزيراعلىٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کا جائزہ اجلاس، سیکرٹری مواصلات کی اجلاس کو بریفنگ، وزیر اعلٰی بلوچستان کا تعمیراتی منصوبوں کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار، کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا معیار عالمی تو درکنار قومی سطح کا بھی نہیں ہوتا . ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل کے لئے پی سی ون ضروریات کو مدنظر رکھ کر نہیں بلکہ کاپی پیسٹ کئے جاتے ہیں .وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی ،دس منٹ میں بنایا جانے والا کانسیپٹ پیپر کس طرح عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوسکتا ہے،وزیر اعلٰی کا حکام سے استفسار ،سمت درست کرنا ہوگی اب گورننس ایسے نہیں چلے گی . کٹ پیسٹ پر مبنی کانسیپٹ پیپر قابل غور نہیں لایا جائے گا .پیشگی ادائیگی پر کتنے افسران کو معطل کیا گیا، وزیر اعلٰی بلوچستان کا سیکرٹری مواصلات سے سوال ،محکمانہ کارروائی کررہے ہیں، سیکرٹری مواصلات،خوشی ہوتی کہ آپ معطل افسران سے متعلق اعداد و شمار پیش کرتے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی ،جزا و سزا کے بغیر جوابدہی اور احتساب کا تصور ممکن نہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان ،تمام افسران جائے تعیناتی پر اپنے اپنے زون اور اضلاع میں موجود رہیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان کا حکم ،فیلڈ میں موجود رہ کر ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور مستقل جانچ پڑتال کریں بلوچستان کے عوام کو معلوم ہونا چاہئے کہ افسران دفاتر میں موجود ہیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان ،حکومتی اقدامات کے ثمرات عام بلوچستانی تک پہنچنے چاہیئے . خالی آسامیوں پر میرٹ کے تحت بھرتیوں کا جامع میکنزم تشکیل دیا جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت ، کوئی ایک بھی نوکری فروخت نہیں ہوگی، وزیر اعلٰی بلوچستان کا حکم .دیکھا گیا ہے کہ ماضی میں غریب افراد نے گھر کی چیزیں بیچ کر نوکری کے لئے پیسے دئیے ، وزیر اعلٰی بلوچستان ،پیسے لیکر نوکری دینے سے بہتر ہے بھرتی ہی نہ کی جائے ،کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتی کی جائے ،