بی ایم سی میں خراب طبی مشینری تین دن کے اندر اندر ٹھیک کرکے مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خراب طبی مشینری تین دن کے اندر اندر ٹھیک کرکے مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائیں طبی ٹیسٹ کے لئے مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال بھجوانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے اچانک بی ایم سی کے دورے کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی،وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے اورگزشتہ کئی سالوں سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور طبی عملے کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ خراب طبی مشینری تین دن کے اندر اندر ٹھیک کرکے مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائیں طبی ٹیسٹ کے لئے مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال بھجوانے کا سلسلہ بند کیا جائے، وزیر اعلی نے طبی مشینری کی غیر فعالیت پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایک ہی چھت تلے تمام طبی ٹیسٹ اور علاج معالجہ کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بی ایم سی میں مریضوں کے اٹینڈنس سے بھی ملے علاج معالجے سے متعلق دریافت کی۔ انہوں نے کہاکہ تمام اٹینڈنس سے رابطہ کرکے مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا دریافت کیا جاتا رہے گا دیانتداری سے فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ فرائض سے پہلو تہی کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کرکے ان سے ڈیوٹی لی جائے، سیکرٹری صحت بلوچستان سی ایم سیکرٹریٹ میں تفصیلی بریفنگ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے